لال مسجد کمشن نے پرویز مشرف اور شوکت عزیز کو طلب کر لیا

اسلام آباد (آئی اےن پی) لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمشن نے سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو فروری کے دوسرے ہفتے میں طلب کر لیا۔ جمعرات کو وفاقی شرعی عدالت کے جج جسٹس شہزاد شیخ پر مشتمل ایک رکنی جوڈیشل کمشن کے سامنے (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق اور سینیٹر طارق عظیم نے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔ کمشن نے مشرف اور شوکت عزیز کے علاوہ حکومت اور لال مسجد انتظامیہ سے مذاکرات کرنے والے علما کو بھی فروری کے دوسرے ہفتہ پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں جبکہ محمد علی درانی آج اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...