تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کی کور کمیٹی کا اجلاس، آج دھرنے کا اعلان

Feb 01, 2013

بہاول نگر (نمائندہ نوائے وقت) تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کی کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا آج بہاولی چوک میں دھرنا ہوگا۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت وکلائ، تاجر اور صحافی بھرپورشرکت کریں گے۔ تحریک کے کوآرڈینیٹر طارق حفیظ ہونگے،سید طاہر احمد شاہ رابطہ کمیٹی ، حافظ محمد آصف فنانس کمیٹی ، شاہد نذر نشر و اشاعت کمیٹی، قاسم علی شیخ آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئر نامزد کر دئیے گئے۔ پریس کلب بہاولنگر میں تحریک بحالی صوبہ بہاولپور ضلع بہاول نگر کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ممبران صوبائی اسمبلی رانا عبدالرﺅف ثمینہ نوید ‘ پروفیسر حمیداللہ خان جماعت اسلامی ‘ حافظ محمد آصف، یٰسین صدیقی مسلم لیگ (ن) صدر پریس کلب طارق حفیظ ‘ ڈاکٹر ندیم بلو منیارٹی ‘سابق ناظمین رانا المجید گڈو ‘ مظہرحیات گجر‘ فضل الدین عباسی، صدر بار میاں مسعود الرشید جوئیہ ایڈووکیٹ، سیکرٹری بار علی حسین ایڈووکیٹ ‘ صدر انجمن تاجران شیخ انور‘ شیخ اختر حسین ، راﺅ دلشاد احمد نوید، سید طاہر احمد شاہ ، شاہد نذر، قاسم علی شیخ سمیت کورکمیٹی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک کو تیزکرنے اور عوامی سطح پر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ علامتی احتجاجی دھرنا کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔ اجلاس میں تحریک کو مزید موثر بنانے کے لئے ریلیوں‘ سیمینارز اور جمعتہ المبارک کے خطبات میں قراردادیں پاس کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں