کراچی میں خون کی ہولی جاری ہے اورفروری کے آغاز کے چند گھنٹوں میں ہی تین افراد جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، سہراب گوٹھ پل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے مدثر ملک نامی شخص جاں بحق جبکہ وجاہت زخمی ہوگیا. گارڈن کے علاقے سے کشتی والی مسجد کے نزدیک سے بوری بند لاش ملی، مقتول کو تشدد کےبعد قتل کیا گیا. جب کہ اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن نیئر شہاب ہلاک ہوگیا. دوسری طرف اورنگی ٹاون میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کےدوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ایک کلاشنکوف برآمد کرلی. چنیسر گوٹھ سےبھی متعدد افراد کو حراست میں لےلیاگیا.