سندھ میں خسرہ کی تباہ کاریاں جاری ہیں. جس نے سیکڑوں بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،جب کہ حکومت کی جانب سے ناکافی انتظامات کےباعث مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے. کندھ کوٹ کی گل شیرکالونی میں جان لیوا مرض سے تین سالہ چاہت دم توڑ گئی. جس کے بعد ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تینتالیس ہوگئی ہے. پنجاب میں بھی خسرہ کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا اور اسپتال متاثرہ بچوں سے بھرے پڑے ہیں، محکمہ صحت کی جانب سےگھر گھر مہم کےدوران وٹامن اے کے قطرے پلائے جارہے ہیں جبکہ ویکسی نیشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے. ادھر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خسرے کی ویکسی نیشن کی قلت سے وبائی مرض شدت اختیار کرتاجارہا ہے.