ہنگوشہرمیں مسجد فیض اللہ کے باہرخود کش حملے میں ایک پولیس اہلکارسمیت بائیس افراد جاں بحق اورپینتیس زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فضا سوگوارہوگئی اورعلاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

ہنگومیں مسجد فیض اللہ کے دروازے کے قریب اس وقت ذورداردھماکہ ہوا جب لوگ نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہرنکل رہے تھے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، سیکیورٹی فورسزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے لیا اورشواہد اکٹھے کیے، ڈی پی اوہنگومیاں سعید احمد نے دھماکہ خودکش قراردیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ مسجد کے گیٹ کے قریب ہوا جس کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع زیادہ ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد ہنگو کے تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا، دھماکے سے علاقے کی فضا سوگوارہوگئی اورلوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

ای پیپر دی نیشن