اسلام آباد پولیس کی ٹیم انسپکٹر مبارک کی سربراہی میں میاں چنوں روانہ کی گئی ہے۔ ٹیم میاں چنوں میں کامران فیصل کی قبر کشائی کے دوران موقع پر موجود ہوگی اورلاش کے نمونے بھی اسلام آباد کی لیبارٹری کے لیے حاصل کرے گی۔قبر کشائی مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی جائے گی اور لاش کے نمونے دوبارہ حاصل کر کے ان کو تجزیے کے لیے اسلام آباد ،لاہوراور بیرون ملک فرانزک لیبارٹریز کو بھجوایا جائے گا تاکہ اس کیس کے تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں جس میں اب تک نیب کے آٹھ اہلکاروں اور چھبیس عام شہریوں کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں۔