جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو زیادہ کارآمد ثابت نہ ہوا۔ دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ اعتماد کے ساتھ نہ کھیل سکی اور اس کی وکٹیں متواتر گرتی رہیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کپتان گریم سمتھ اور اے این پیٹرسن نے اننگز کا آغاز کیا تو گریم سمتھ چوبیس اور اے این پیٹرسن بیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یاک کیلس پچاس رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں پلیسز اکتالیس ہاشم آملہ سینتیس ،ڈی ایلگر ستائیس اور اے بی ڈی ویلیئر نے مجموعی اسکور میں اکتیس رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے سات اعشاریہ دو اوورز میں صرف سولہ رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باؤلر عمرگل اور جنید خان نے پروٹیز کے دو دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ پارٹ ٹائم باؤلنگ کرنے والے یونس خان بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی طرف سےپہلی اننگزکا آغازمحمد حیفظ اور ناصرجمشید نے کیا، پہلے دن کے کھیل پر محمد حفیظ چھ جبکہ ناصر بغیر کسی رنز کے کریز پر موجود ہیں۔
جوہانسبرگ ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو ترپن رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
Feb 01, 2013 | 21:12