گیمبیا کے صدر یحیٰ جامع نے ملک میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کا اعلان کیا ہے یعنی سرکاری ملازمین ہفتے میں چار روز کام اور تین دن آرام کریں گےجب کہ حکومت کی جانب سے کام کا دورانیہ آٹھ سے بڑھا کر دس گھنٹےکردیا گیا ہے،صدر یحییٰ جامع کا کہنا ہے کہ تین چھٹیوں سے اکثریتی مسلم آبادی کو عبادت ،میل جول اور کھیتوں میں کام کرنے کے لیے زیادہ وقت ملے گا، تاہم ناقدین کاکہنا ہے کہ صدر کے اس فیصلے سے لوگ اور زیادہ سست روی کا شکار ہو جائیں گے اور ملک کی معیشت پر مزید برا اثر پڑے گا