لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں متعارف کرائے گئے صفائی کے جدید نظام پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔ لاہورکی طرح پنجاب کے دیگر پانچ بڑے شہروں فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی جلدید نظام لایا جا رہا ہے۔ ترک کمپنیوں البراک اور اوزپاک کے اشتراک سے جاری صفائی کے جدید نظام سے شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ لاہور کو استنبول کی طرح صاف ستھرا شہر بنانا ہمارا خواب ہے جسے ہر صورت تعبیر دیں گے۔ شہر سے مویشیوں کے انخلاءکو یقینی بنایا جائے۔ شہر میں مویشیوں کی موجودگی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبے بھر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے ایکشن پلان مرتب کر کے ایک ہفتے کے اندر پیش کیا جائے۔ وہ گزشتہ روز نیو سالڈویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے حو الے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت کی سوچ اور تڑ پ سے ہی عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ متعلقہ ادارے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر کام کریں اور صفائی کے جدید نظام پر موثر عملدرآمد کے لئے بھر پور تعاون کریں۔ صفائی کے جدید نظام کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اس کی تھرڈ پارٹی اویلیوایشن بھی کرائی جا رہی ہے۔ منتخب نمائندے اور نیوسالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کے ذمہ دار ادارے ہر ماہ اجلاس منعقد کریں اور اس نظام پر پیشرفت کا جائزہ لیں۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لئے شہر سے مویشیوں کا انخلاءبھی بے حد ضروری ہے۔ متعلقہ ادارے اس حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی دارالحکومت میں مناسب انداز میں لینڈ فل سائٹ بنائی جا رہی ہے۔ کوڑا کرکٹ سے بجلی کے حصول کے منصوبے پربھی کام کر رہے ہیں۔ تجاوزات نہ صرف شہریوں کو آمد ورفت میں مسائل پیدا کررہی ہےں بلکہ صفائی کے جدید نظام پر موثر عملدرآمد میں بھی رکاوٹ بن رہی ہیں۔ تجاوزات کے ناسور کو ہر صورت ختم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر بلدیات کو تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ایکشن پلان بنایا جائے کہ جس پر عملدرآمد سے کسی کو دوبارہ تجاوزات کی جرات نہ ہو۔ لاہور میں عالمی معیار کے مطابق تھیم پارک بنانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ محمود بوٹی پر عارضی طور پر بنائی گئی لینڈ فل کے خاتمے کے بعد اس اراضی کو موثر انداز میں استعمال میں لانے کے لئے پلان بنایا جائے۔ ترک کمپنی اوزپاک نے ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کے لئے جدید نظام اپنایا ہے۔ اسے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بھی لاگو کیا جائے۔ نمائندوں نے صفائی کے جدید نظام پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دےتے ہوئے بتایا کہ شہر کی سٹرکوں کی مکینیکل واشنگ اور صفائی روزانہ کی جا رہی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں کوڑے کے کنٹینرز بھی رکھے گئے ہیں۔ ارکان اسمبلی نے صفائی کے جدید نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنی تجاویز دےتے ہوئے بتایاکہ صفائی کے جدید نظام سے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور شہر میں صفائی کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شرےف نے کہا ہے کہ دکھی انسانےت کی بے لوث خدمت اےک عبادت سے کم نہےں ہے۔دوسروں کے دکھ درد بانٹنے والے دےن اوردنےا دونوں کما رہے ہےں۔حکومت فلاحی کام کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرے گی۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سندس فاو¿نڈےشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ جس نے گذشتہ روز ان سے ملاقات کی۔ شہباز شرےف نے سندس فاو¿نڈےشن کے وفد سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ انسانےت کی خدمت کرنے والے دنےا مےں جنت کمارہے ہےں۔ تھےلےسےمےا، ہےمو فےلےا، لےکےومےا اور بلڈ کےنسر جےسے مہلک امراض مےں مبتلا ہزاروں ننھے معصوم بچوں کو زندگی کی رعنائےوں کی جانب واپس لانے کے ضمن مےں سندس فاو¿نڈےشن قابل قدرکام کر رہی ہے اوراس نےک کام مےں حکومت، ادارے کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ چےئرمےن بورڈ آف مےنجمنٹ سندس فاو¿نڈےشن منو بھائی نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے وزےراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ دریں اثناءوزیر اعلی شہباز شریف نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر 5فروری ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے طور پر منانے کے لئے مختلف پروگراموں کی منظوری دی ہے جس کے تحت یوم یکجہتی کشمیر میں لوگوں کی بھر پور شرکت یقینی بنانے کے لئے 5فروری کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ کشمیری شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وزیر اعلی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ آزادی کے لئے جاری جدوجہد سے یکجہتی کے اظہارکے نعروں پر مبنی بینرز تمام شہروں میں لگائے جائیں گے۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ جذبہ خیر سگالی اور یک جہتی کے اظہار کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ علاوہ ازیں شہباز شرےف سے دبئی اسلامک بےنک پاکستان کے چےف اےگزےکٹو آفےسر جنےد احمد نے ملاقات کی۔ شہباز شرےف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پائےدار معاشی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ ملکی اور غےر ملکی سرماےہ کاروں کے لئے ساز گار ماحول فراہم کےا گےا ہے۔ معاشی سرگرمےوں مےں تےزی آنے سے روزگار کے نئے مواقع پےدا ہوں گے۔دبئی اسلامک بےنک پاکستان متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت سے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں مےں سرماےہ کاری کے لےے قابل عمل سفارشات مرتب کرے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے جگر کی بیماری میں مبتلا ایک سالہ بچی ہادیہ کے مفت علاج کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں وزیراعلی کی ہدایت پر سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب کی ایک سالہ ہادیہ کے طبی معائنے کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچی کے علاج کی سفارش کی تھی۔ علاوہ ازیں شہباز شرےف سے گذشتہ روز مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں مکمل کئے گئے بڑے منصوبو ںسے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ منتخب نمائندے ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ علاوہ ازیں شہبازشریف سے گذشتہ روز شالیمار ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین چودھری احمد سعید نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی ‘ ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے جسٹس ناصر الملک کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔