ٹیلی نار ایل ڈی آئی کمیونیکیشن نے انٹر نیشنل کلیرنگ ہائوس سے علیحدگی کا اعلان کردیا

 اسلام آباد( پ ر)  ٹیلی نار پاکستان  کے ذیلی ادارے ٹیلی نار ایل ڈی آئی کمیونیکیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ  ( ٹی ایل سی) نے25 جنوری 2014 سے انٹر نیشنل کلیرنگ ہائوس سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیلی نار کو بھاری نقصان  کے باعث یہ قدم اٹھانا پڑا جس کے بارے میں ٹیلی نار نے متعلقہ حکام سے متعدد مرتبہ تشویش کا اظہار کیا۔ ٹیلی نار ایل ڈی آئی کمیونیکیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے احکامات پرعمل پیرا ہوتے ہوئے13اگست  2012 کو ICH میں شمولیت اختیار کی۔ اس پالیسی  کے مطابق  موبائل  آپریٹرز کو انٹر نیشنل انکمنگ ( ایم ٹی آرآئی)  کیلئے موبائل ٹرمینیشن ریٹ  تجویز کیئے گئے۔ بدقسمتی سے پالیسی  پر اثرانداز میں عمل درآمد نہیں کیا گیا اور ایک سال گزرنے کے باوجود  ایم ٹی آرآئی ٹریفک ٹرانسمیشن کا تعین  کیا گیا نہ ہی موبائل آپریٹرز میں تقسیم  کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...