لاہور (کامرس رپورٹر) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین نے کہا کہ بھارت کو آبی جارحیت سے روکا جائے اور اسے بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی پر مجبور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستانی دریائوں کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیا اور ہماری زراعت جو پہلے ہی نامساعد حالات کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے اسے مزید تباہی سے ہمکنار کرنے کے لئے کبھی جہلم اور کبھی چناب کا پانی روک کر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
بھارت کو آبی جارحیت سے روکا جائے : کسان بورڈ
Feb 01, 2014