کراچی (آن لائن) محکمہ کسٹمز ایئر فریٹ یونٹ کراچی سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر تعینات محکمہ کسٹمز کے عملے نے 6 ماہ قبل مسافر کے ذاتی سامان میں لائے گئے برانڈڈ موبائل فونز ضبط کئے گئے تھے کیونکہ پرسنل بیگیج کے تحت تجارتی بنیادوں پر موبائل فونز کی ایک بڑی مقدار ملک میں لانے کی اجازت نہیں، کسٹمز افسروں نے ضبط شدہ موبائل فونز کو محکمہ کسٹمز کے ائرفریٹ یونٹ میں قائم ’’سب گریل‘‘ میں جمع کرا دیا تھا لیکن بعد ازاں سب گریل سے یہ موبائل فونز غائب کر دئیے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ کسٹمز حکام کی جانب سے موبائل فون ضبط کئے جانے کے بعد متعلقہ مسافر نے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت کی جانب سے فیصلہ دیا گیاکہ رائج ڈیوٹی و ٹیکسوں کی وصولی کے بعد ضبط شدہ موبائل فونز کے کنسائمنٹ کو کلیئرکر دیا جائے جس پر متعلقہ مسافر نے کسٹم ڈیوٹی و ٹیکسز کی ادائیگیاں کیں لیکن تاحال اْسے موبائل فونز کی ڈلیوری حاصل نہ ہو سکی۔ کیونکہ کسٹمز عملے نے موبائل کے خالی ڈبے وہاں پر چھوڑ دئیے جبکہ کسٹمز ایئر فریٹ یونٹ کی ’’سب گریل ‘‘ میں ضبط کیے جانے والے فی موبائل کی مالیت 50 ہزار تا 70ہزارروپے بتائی گئی ہے۔
کراچی: کسٹمز اہلکار ڈھائی کروڑ کے ضبط شدہ موبائل فون ’’ہضم‘‘ کر گئے
Feb 01, 2014