لاہور (سٹاف رپورٹر) حساس اداروں کی جانب سے مال روڈ سے گرفتار کئے گئے 3مبینہ دہشت گردوں کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ یہ تینوں دہشت گرد ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بنانے کے ماہر ہیں۔یہ تینوں دہشت گردمزید دھماکوں کیلئے سامان کی خریداری کیلئے مال روڈ آئے تھے۔ دہشت گرد انارکلی بم دھماکوں اور ٹرینوں کے بم دھماکوں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ حساس اداروں نے تینوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انکی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔