لاہور ہائیکورٹ کا کسووال میں بھکاری لڑکے کو پٹرول سے آگ لگانے کا نوٹس سیشن جج سے رپورٹ طلب

Feb 01, 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کسووال میں بھکاری لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کو واقعہ کی غیرجانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے کالونی کسووال کے نور محمد کا 18 سالہ بیٹا فیاض احمد بھیک مانگ کر گزر اوقات کر تا تھا جسے گائوں118/12L کے موڑ پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی، اسکا60 فیصد جسم بْری طرح جھلس گیا۔ عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں