بجلی‘ گیس کی بندش جاری‘ لاہور میں برتن اٹھا کر احتجاج شیخوپورہ میں بل نذر آتش

لاہور+ شیخوپورہ (نامہ نگاران+ اے پی پی) صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں گزشتہ روز بھی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہی اور لوگ پریشان رہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور کے علاقے گوپال نگر میں گیس کی بندش کیخلاف شباب ملی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کہا گیا جس کے دوران مظاہرین نے احتجاج کے دوران برتن اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرے بازی کرتے رہے۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کوئی فرق نہیں پڑا اور بدستور 10تا12گھنٹے بجلی اور سوئی گیس شہری علاقوں میں بند کرکے صنعتی علاقوں میں دی جا رہی ہے۔ شیخوپورہ میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف محلہ رسول پورہ، جمیل ٹائون، منظور سٹریٹ، احمد پورہ سمیت 4مقامات پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا اور مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ میں 10 ماہ قبل وفاقی حکومت کی طرف سے مہیا کئے جانے والے انرجی سیورز کی عدم تقسیم کرنے اور انرجی سیورز کی تقسیم سے بجلی کے صارفین کو ناواقف رکھنے کی سازش میں ملوث لیسکو کے افسروں کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے۔ ادھر لیسکو کے ذرائع نے کہاہے کہ تمام ایس ڈی اوز کے دفاتر میں انرجی سیورز تقسیم کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق نارنگ منڈی وگرد و نواح میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ علاقہ کے عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران ہر دفعہ لوڈشیڈنگ رہتی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نماز سے محروم ہو جاتی ہے۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج بنے رہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے 16گھنٹے تک پہنچ گیا۔ علاوہ ازیں ملک میں بجلی کی طلب و رسد میں فرق 2300 میگاواٹ رہ گیا۔ جمعہ کو این ٹی ڈی سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی پیداوار 8 ہزار 900 میگاواٹ جبکہ طلب 11 ہزار 200 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے جمعہ کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 69 ہزار 879 کیوسک پانی خارج کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...