وزیراعظم اور زرداری کے دورے کے موقع پر تھر کول ایکشن بورڈ اور مقامی افراد کا پنڈال کے قریب دھرنا، سڑک بند کر دی

تھرپارکر (آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے تھر کول دورے کے موقع پر تھر کول ایکشن بورڈ اور مقامی لوگوں نے پنڈال کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا‘ دھرنا دیا اور اسلام کوٹ روڈ کو لکڑیاں جلا کر بلاک کر دیا۔ ایس ایس پی تھرپارکر سے بات چیت کے نتیجے اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر تین گھنٹے کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے وزراء احتجاجی مظاہرے کے باعث 600 میٹر پیدل پنڈال پہنچے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تھر کول بجلی منصوبے کا افتتاح کول مائننگ گاﺅں جیئند وورس کے بجائے گاﺅں تھاریو ہالیپوٹہ میں کیا گیا۔ گاﺅں میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے افتتاح کیا تھا۔ تھرپارکر سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے تھرپارکر میں اپنے گاﺅں میں موجود ہونے کے باوجود افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کی۔
احتجاجی دھرنا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...