بی اے میں ڈاکٹر نوازشریف کے 340 جاوید ہاشمی 317‘ شاہ محمود کے 375 نمبر

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے 1967ء میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف نے 700 میں سے 340 نمبر حاصل کئے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے 1973ء میں یونیورسٹی آف سندھ‘ عمران خان نے 1974ء  میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور جاوید ہاشمی نے 1971ء میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ جاوید ہاشمی نے 700 میں سے 317 نمبر حاصل کئے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے 1978ء  میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایشن کیا اور 375  نمبر حاصل کئے۔ خواجہ سعد رفیق نے 1985ء میں پنجاب یونیوسٹی سے ایم اے کیا۔ خواجہ آصف نے 1970ء میں پنجاب یونیوسٹی سے ایل ایل بی کیا اور 700 میں سے 360 نمبر حاصل کئے۔ سردار ایاز صادق نے 1976ء  میں پنجاب یونیورسٹی سے بی کام کیا اور 1300 میں  673  نمبر حاصل کئے۔  چودھری پرویزالٰہی نے 1967ء میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ مولانا فضل الرحمن نے 1970ء میں ملتان سے 555 نمبر لیکر میٹرک کیا۔ فاروق ستار نے 1985ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...