اسلام آباد: پولیس اہلکار نے چودھری نثار کو روک لیا، وزیر داخلہ برہم، حکام کی طلبی

Feb 01, 2014

اسلام آباد (اے این این) ٹریفک پولیس نے چودھری  نثار علی خان کو روک لیا، فرض شناسی پر وزیر داخلہ برہم ہو گئے۔ ایس ایس پی ٹریفک اور ایس ایس پی آپریشنز کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کورین وفد کی آمد کے موقع پر پولیس اہلکار نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا۔ وزیر داخلہ کے عملے نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ قطار میں چودھری نثار ہیں، فوری راستہ کھولو لیکن فرض شناس پولیس اہلکار نے کہا کہ کورین وفد کی آمد ہے، راستہ نہیں کھولا جا سکتا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار معاملے پر برہم ہو گئے اور ایس ایس پی ٹریفک اور ایس ایس پی آپریشنز کو اپنے دفتر طلب کر لیا تاہم پولیس افسروں کی وضاحت کے بعد وزیر داخلہ نے انہیں واپس روانہ کر دیا۔

مزیدخبریں