صاحبہ کو اپنی پہلی فلم ”ہیرو“ کی شوٹنگ کے دوران ہی شادی کی پیشکش کر دی:ریمبو

Feb 01, 2014

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار جان ریمبو نے کہا ہے کہ صاحبہ کو اپنی پہلی فلم ”ہیرو“ کی شوٹنگ کے دوران ہی شادی کی پیش کش کر دی اور آٹھ سال بعد میں شادی کرنے میں کامیاب ہوا‘ ہم دونوں میاں بیوی میں جب بھی کسی بات پر ناراضگی ہو جائے تو دونوں بات بڑھانے کی بجائے خاموش ہو جاتے ہیں‘ بھارتی فلمیں نہیں دیکھتا لیکن دل چاہتا ہے کہ ہم بھی بھارت کی طرح اپنی انڈسٹری کو مضبوط کریں‘ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے صرف اس کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ میں جب ٹی وی سے فلم انڈسٹری میں آیا تو میں نے صاحبہ کے ساتھ فلم ”ہیرو“ میں پہلی بار کام کیا اور مجھے صاحبہ کو دیکھتے ہی محبت ہو گئی اور میں نے اس سے شادی کی پیشکش کر دی ۔

مزیدخبریں