لاہور (نیوز رپورٹر) کینسر کی بیماری کی بروقت تشخیص اور اس کے علاج معالجے میں سرجری کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کرنے کیلئے سرجیکل آنکالوجی سوسائٹی پاکستان ’’ساتویں سالانہ بین الاقوامی کینسر سرجری کانفرنس‘‘ کا انعقاد کرے گی۔کانفرنس کا انعقاد 4 اور 5 فروری 2015ء کو لاہور میں ہو گا۔