ڈیرہ اسماعیل خان(نوائے وقت نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں شوہر نے بیوی ، ساس اور سالے کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موضع سکندر میں ملزم کریم نے رات کے وقت گھر میں داخل ہو کر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی ساس اور سالے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی۔