فتح جنگ (صباح نیوز) جے یو آئی (ف) کے رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے استعفیٰ کی سب سے بڑی وجہ انکے نام کے ساتھ شریف لگا ہوا نہ ہونا ہے۔ اگر انکے نام کے ساتھ بھی شریف ہوتا تو وہ مستعفی نہیں ہوتے، انکا استعفیٰ منظور کرنیوالے صدر ممنون حسین تو اب ’’مظلوم حسین ‘‘بن چکے ہیں۔