وزیراعظم، آرمی چیف اور غیرملکی سفارتکاروں کی لاہور میں موجودگی، سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

Feb 01, 2015

لاہور ( سٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت غیر ملکی سفارتکاروں کی لاہور میں موجودگی کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ وزیراعظم‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف‘ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سمیت دوست ممالک کے سفارتکاروں اور قونصل جنرلز کے علاوہ ملٹری و سول افسران نے ایلیٹ ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ پر منعقدہ انسداد دہشتگردی فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کی۔ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں ایلیٹ ٹریننگ سکول کی طرف آنے والے تمام راستوں پر پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے جبکہ شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی پولیس کی گاڑیاںگشت کرتی رہیں۔

مزیدخبریں