نئی دہلی (بی بی سی) سپریم کورٹ کے سابق جج مارکڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ وہ شاذیہ علمی کو کرن بیدی سے بہت زیادہ خوبصورت سمجھتے ہیں۔ فیس بک پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اگر شاذیہ علمی وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دعویدار ہوتیں تو وہ بھی انہیں ووٹ دیتے۔