پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں2 برس سے اضافہ نہ ہو سکا

لاہور (کامرس رپورٹر) پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 2 برس سے اضافہ نہ ہو سکا۔ ملازمین کا شدید احتجاج۔ 2012ء میں پی ٹی وی یونین نے ایم ڈی سے معاہدہ کیا تھا کہ ساڑھے 22 فیصد آن ڈیوٹی ملازمین کیلئے تنخواہ بڑھا کر لائیں مگر بدقسمتی سے پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں ایک فیصد بھی اضافہ نہ کیا گیا پھر احتجاج پر خاتون ایم ڈی اور یونین نے پنشن میں بھی ساڑھے 22 فیصد اضافہ 2013ء سے کر دیا جبکہ یہ اضافہ 2012ء سے ہونا چاہیے تھا۔ اس طرح ایک سال کا اضافہ ضائع کر دیا گیا۔ ملازمین نے درخواست کی کہ 2012ء کے بقایہ جات بھی دلوائے جائیں جب 2013ء میں یونین ایم ڈی پی ٹی وی سے معاہدہ کرنے گئی تو پھر پنشن میں ایک پیسے کا بھی اضافہ  نہ کیا گیا اور مزید یہ کہ 2014ء میں پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے دو سالوں میں دس دس فیصد پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے مگر پی ٹی وی نے دو سالوں میں ایک پیسہ بھی اضافہ نہیں کیا۔ علاوہ ازیں سی بی اے یونین کے عہدیداروں نے اپنے بچوں اور عزیزواقارب کو بھرتی کیا البتہ جبکہ PTV کے ملازمین کا Son Employers  کا حق مقدم تھا لہٰذا ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو پہلے بھرتی کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...