لاہور (لیڈی رپورٹر) مشہور ومعروف بیوٹی میڈیسن ڈاکٹر نوشابہ مفتی نے جلد کی قدرتی خوبصورتی کے حوالے سے کہا ہے کہ خشک اور سرد موسم میں جلد کی حفاظت کیلئے رس دار پھل اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ اس موسم میں جلد پر جھریاں بننے کا عمل تیزی سے ہوتا ہے وہ خواتین جن کی عمر 30 سال سے زائد ہے وہ جلد کی حفاظت کیلئے نیچرل موسچرائز کا استعمال یقینی بنائیں۔ نیچرل موسچرائزنگ کیلئے خوراک میں دیسی گھی، مکھن اور پنیر شامل کریں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ ٹینشن سے بچنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹینشن اور ڈپریشن ایسی بیماریاں ہیں جو آپ کی جلد کی قدرتی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔