لاہور ( سپیشل رپورٹر) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ایک پیج پر ہے۔ تمام محب وطن قوتوں کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے مثبت رول ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔