لاہور (نیوز رپورٹر) زرعی ماہرین کے مطابق گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے عام طور پر ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے اور ایک اوسط درجے کے خاندا ن کی سبزیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 3 مرلہ جگہ کافی ہوتی ہے۔ اگر گھروں میں زمین موجود نہ تو اس مقصد کیلئے مٹی کے بنے ہو ئے گملے، پلاسٹک کے ٹپ ٹوکریاں، لکڑی کے کریٹ، پلاسٹک شاپر ،کھاد والے تھیلے، پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم اور پرانے ٹائر استعمال کئے جا سکتے ہیں ان کنٹینرز کو مٹی، گلی سڑ ی گوبر کی کھاد اور بھل کی یکسان مقدار والے آمیزہ سے بھر لیاجاتا ہے۔ زرعی ماہرین سبزیاں کا شت کارو ں کو سفارش کرتے ہیں کہ وہ سبزیوں کی دیر پا فراہمی کیلئے سبزیوں کی بوائی 8سے 10دن کے وقفہ سے کریں بیج مناسب گہرائی تک کا شت کیا جا ئے ،چھوٹے پلاٹوں میں مر چ، ٹماٹر،مولی ،گاجر، شلجم، میتھی، پالک اور دھنیا کو کھیلیوں پر کا شت کریں۔