سرینا ولیمز نے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)سرینا ولیمز نے ماریا شیراپوا کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہرا کر چھٹی بار آسٹریلین اوپن اور اپنا 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا ہے۔33 سالہ سرینا نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-3 اور 7-6 سے شیراپوا کو شکست دی۔یاد رہے کہ 2004 سے اب تک سرینا 16 دفعہ لگاتار ماریاشراپووا کو شکست دے چکی ہیں۔19 میجر سنگل ٹائٹلز کے ساتھ سرینا نے مارٹینا نیورواٹیلووا اور کرس ایورٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ایک گھنٹہ اور 51 منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں طبیعت کی ناسازی کے باوجود سرینا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 ایسز اور 38 وینرز ہٹ کیے۔شیراپووا کھیل کے آغاز میں اعصابی دباو¿ کا شکار نظر آئیں اور دوسری جانب ایسا محسوس ہوا کہ اپنی بیماری کی وجہ سے سرینا ولیمز جلد سے جلد کھیل کو ختم کرنا چاہتی تھیں۔امریکی سرینا کا کھیل 12 منٹ کے بارش کے وقفے کے باوجود متاثر نہیں ہوا ۔اور انھوں نے روس سے تعلق رکھنے والی ماریہ شراپوواکی دوسری سروس کو کچل کر رکھ دیا۔
سرینا نے پہلا سیٹ 47 منٹ میں شاندار بیک ہینڈ شاٹ لگا کر جیتا۔دوسرے سیٹ کے اوائل میں بریک پوائنٹس کے سامنے کی وجہ سے شراپووا کو یکطرفہ شکست کا سامنا تھا مگر انھوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے یہ دکھا دیا کہ وہ پانچ دفعہ گرینڈ سلیم چیمپیئن کیوں بن چکی ہیں۔شراپووا نے اچھی سروس اور کھیل کا مظاہرہ کیا اور ولیمز کی جانب سے 15 ایسز اور پہلی سروس پر 90 فیصد پوائنٹس جیتنے کے باوجود بھرپور مقابلہ جاری رکھا۔دوسرا سیٹ سرینا نے سخت مقابلے کے بعد 7-6 سے جیتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...