کائنات کیسے بنی؟ تخلیق کے پہلے سیکنڈ کے شواہد ”غلط“ نکلے، سگنل یا نشان دراصل نظام شمسی میں دھول کے باعث پھیلا تھا، نئی تحقیق

Feb 01, 2015

لندن (بی بی سی) جن سائنسدانوں نے پچھلے سال یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کائنات کی تخلیق کے بارے میں ’بگ بینگ تھیوری‘ کے حق میں نئے غیرمعمولی ثبوت ملے ہیں ان سے غلطی ہوئی تھی۔ پچھلے سال محققین کے مطابق انہیں آسمان میں خلا کے انتہائی تیزی سے پھیلاو¿ کا ایک سگنل یا نشان ملا تھا جو لازماً کائنات کی تخلیق کے لمحے میں ہی وجود میں آیا ہوگا تاہم نئی تحقیق کے مطابق یہ سگنل یا نشان دراصل ہمارے نظام شمسی میں دھول کے باعث پھیلا تھا۔ اس حوالے سے نئی رپورٹ فزیکل ریویو لیٹرز کو دی گئی ہے۔

مزیدخبریں