زیمنوچ کے ہمراہ کھیل کر سیکھنے کا موقع ملا:اعصام الحق

لاہور(نمائندہ سپورٹس )قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپن میں شکست کے باوجود نیناد زیمنوچ کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جو مستقبل میں میرے لئے مفید ثابت ہو گا۔ اعصام اور زیمنوچ کو مینز ڈبلز تیسرے راﺅنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیناد ڈبلز میں عالمی نمبر ایک بھی رہ چکے ہیں، آسٹریلین اوپن میں انہوں نے میری بہت راہنمائی کی اور انہی کے مشورے پر میں نے اپنے کھیل میں کچھ تبدیلیاں بھی کیں جو کافی مثبت ثابت ہوئیں۔ آسٹریلین اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں شکست پر مایوسی ہوئی فطری عمل ہے لیکن ا ہم پوٹینشل کے مطابق نہیں کھیل سکے۔ کھیل پیش نہیں کر سکے تھے، اب تمام تر توجہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹائٹلز اپنے نام کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیناد عظیم کھلاڑی ہیں ان کے ہمراہ انڈور ٹورنامنٹس کھیل کر مجھے اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں بھی ہم پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے لیکن اگر رشین پلیئر کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کا موقع ملا تو مجھے بہترین نتائج کی امید ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...