حکمران آپریشن ضرب عضب کا کریڈٹ ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں: طاہر القادری

لاہور (آئی این پی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمران آپریشن ضرب عضب کا کریڈٹ ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں مگر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں‘ حکمرانوں کو عوام کے جان و مال اور ملکی بقا سے زیادہ اپنے اقتدار اور جان و مال کی فکر ہے۔ حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی‘ حکمران خود کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث ہیں وہ ملک سے کیسے کرپشن ختم کر یں گے؟ پاکستان میں انتخابی عمل شفاف ہونا بہت ضروری ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں بلکہ دہشت گردوں کے پروموٹر اور سپورٹر ہیں۔ فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت 2سال مقرر کرنا بدنیتی پر مبنی اقدام تھا جیسے ہی فوجی عدالتوں کے فیصلوں میں تیزی آئی تو ان فیصلوں کے خلاف اپیلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا‘ حکمرانوں نے ملک اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...