ٹرمپ کو ریاست لووا میں 28 ،ٹیڈکروز کو 23 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل، ریپبلکن امیدوار نے ہاتھ میں بائبل پکڑ کر شکریہ ادا کیا

Feb 01, 2016

نیویارک (نمائندہ خصوصی) پول سروے کے مطابق امریکن صدارتی ریپبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے سینیٹر ٹیڈ کروز پر لووا ریاست میں معمولی برتری حاصل کرلی۔ ڈیس موئینس رجسٹرر بلو برگ پولیٹکس پول کے مطابق ٹرمپ کو 28 اور ٹیڈکروز 23 فیصد ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔ فلوریڈا کی سینئر مارکو روبیو 15 فیصد ووٹروں کی سپورٹ کیساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ٹرمپ نے ہاتھ میں بائبل پکڑ ایک گروپ کی طرف سے حمایت کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں