واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے گرل فرینڈ کو معلومات فراہم کرنے والے سابق امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی فورسٹار جنرل کے عہدے سے تنزلی نہ کرنے کی تجویز دی ہے اورکہاہے کہ ان کے خلاف مزید کسی قسم کی کارروائی نہ کی جائے ،اپنی گرل فرینڈ کو خفیہ سرکاری معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے پیٹریاس نے 2011ء میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔مریکی محکمہ دفاع نے بتایاکہ جنرل ریٹائرڈ ڈیوڈ پیٹریاس کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی جانا چاہیے، امریکی نائب وزیر دفاع سٹیفن ہارپر نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مککین کو لکھے گئے ایک خط میں واضح کیا ہے کہ اس کیس پر مکمل نظر ثانی اور تجاویز کی روشنی میں ڈیوڈ پیٹریاس کے خلاف اضافی کارروائی کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی۔
ثئسابق جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی تنزلی نہ کی جائے:پینٹاگون کی تجویز
Feb 01, 2016