ایم کیو ایم کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

لاہور(خبر نگار)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطابات اور تصاویر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف ایم کیو ایم لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی ، سینئر نائب صدر ملک وسیم کھوکھر ، نائب صدور منیر احمد ، حارث خان کاکٹر ، عرفان احمد ، سیکریٹری جنرل میاں راشد علی سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید شاہین انور گیلانی نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اظہار رائے کا حق دیتا ہے اور الطاف حسین کی اظہار رائے پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...