لاہور (خصوصی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ مو جودہ مالی سال میں سماجی شعبوں کی ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے مختص رقم119 ارب روپے پنجاب حکومت کی سماجی شعبے کی ترقی کے لئے بھر پور کاوشو ں کا مظہر ہے۔حکومت سماجی تحفظ کے سلسلے میں پنجاب بھر کے پسماندہ ترین افراد تک رسائی حاصل کر کے انکو سماجی و معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آ گاہ ہے۔سب کے لئے تعلیم، صحت، خوراک،صاف پانی،ذرائع آمد و رفت کی بہتری، بلا سود قرضوں کی فراہمی اورقدرتی آفات کی وجہ سے ہنگامی حالات میں معاونت فراہم کرنا حکومت کی اہم اور اولین ترجیحات میں سے ہیں۔حکومت2018ء تک تقریبا بیس لاکھ افراد کو ہنر سازی کی تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سماجی شعبوں کی ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے119 ارب روپے کی خطیر رقم پنجاب حکومت کی بھر پور کاوشوں کا مظہر ہے،رانا ارشد
Feb 01, 2016