لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انتہا پسندی سے پاک پاکستان کیلئے کوشاں ہے ،ظالم نظام کو بد لنے اور قیام امن کیلئے منہاج القرآن کے کارکنان نے عظیم قربانیاں دیں ،اب پاکستان سے دہشتگردی کی جڑیں کاٹنے اور آپریشن ضرب کی فیصلہ کن کامیابی کیلئے ملک گیر ضرب امن مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔نوجوان پیس ورکر بن کر امن اور اسلامی رواداری کے فروغ کی اس عظم مہم کا حصہ بنیں۔
منہاج القرآن انتہا پسندی سے پاک پاکستان کیلئے کوشاں ہے، حسن محی الدین
Feb 01, 2016