ملک حالت جنگ میں ہے، جنگ کے دوران کمانڈر تبدیل نہیں کئے جاتے: نفیس الحسن

لاہور (نامہ نگار) جنرل راحیل شریف نے اپنی دانشمندانہ حکمت عملی کے تحت ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو نا صرف ختم کیا بلکہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو آ ہنی ہاتھوں سے نبٹا ہے ۔ یہ صرف ضرب عضب کی کامیابی کا نتیجہ ہے کہ دہشت گردی کا خوف تیزی سے زائل ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین اوچ شریف مخدوم سید نفیس الحسن بخاری چیئر مین صوفی ازم کونسل پاکستان نے گزشتہ روز ’’ایوان اووچ شریف ‘‘ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا ہونا پاکستان کی اہم ضرورت ہے ۔ ملک حالت جنگ میں ہے اور جنگ کے عین درمیان کمانڈر تبدیل نہیںکئے جاتے۔ آخر میں مخدوم سیّد نفیس الحسن بُخاری اور مخدوم سیّد سلطان جہانیاںبُخاری نے ملک کی سلامتی اور امن کیلئے دُعا فرمائی۔

ای پیپر دی نیشن