لاہور( خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ مو جو دہ بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں مضمرہے، ملکی دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ،ان خیالات کا اظہار جماعت ایلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ قرآن وسنُت کے نظام سے ہی ملکی معیشت بہتر ہو گی،انہوںنے کہا کہ موجودہ نظام فیل ہو چکا ہے ۔
بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں مضمر ہے: عبدالوحید روپڑی
Feb 01, 2016