لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شام میں حضرت زینبؓ کے روضہ اقدس کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں تیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ شام اورعراق کے استحکام کے لئے بھرپور تعاون کریں۔اگر ان مذموم عناصر کا خاتمہ نہ کیا گیا تو یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے شدید ترین خطرہ بن جائیں گے۔
حضرت زینب ؓ کے روضہ کے قریب خودکش دھماکہ قابل مذمت ہے: راجہ عناصر عباس
Feb 01, 2016