لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحر یک تحفظ حر مین شریفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ‘مسلم لیگ ن نے ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے جو اقدامات کیے پوری قوم انکو سپورٹ کرتی ہے‘وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف او ر وزیر اعلی شہبا زشر یف ملک کو بحرانوں کو نجات دلانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ‘اورنج لائن ٹر ین منصوبے سے لاہور میں ترقی اور خوشخالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی دھر نوں کی سیاست کو عوام نے ہمیشہ مستر دکیا ہے اور اورنج لائن ٹر ین میٹرو منصوبے کے خلاف تحر یک انصاف کا احتجاج صوبے کی عوام کی ترقی اور خوشخالی کی دشمنی پر مبنی ہے‘ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک سے غر بت اور مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کم ہو ئے ہیں اور کر پشن کے خاتمے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں انکی وجہ سے آج ملک میں کر پشن کا خاتمہ ہو رہا ہے۔