لاہور( خصوصی نامہ نگار)تعلیمی اداروں پر بزدلانہ حملوں کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔ جو لوگ تعلیمی اداروں پر حملے کر رہے ہیں وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں کیونکہ اسلام نے سب سے ذیادہ زور تعلیم حاصل کرنے پر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان (نورانی) صوبہ پنجاب کے چیف آرگنائزر علامہ مفتی طاہر تبسم نے جامع غوثیہ نوریہ سبزہ زار میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر علامہ خادم خورشید ، صاحبزادہ محمد نعیم عارف نوری، علامہ سیّد واجد علی شاہ گیلانی، علامہ نصیر احمد اویسی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صاحبزادہ نعیم عارف نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلح افواج اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور تعلیمی اداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔