دینی مدارس کی حفاظت ہر صورت کرینگے: ملی مجلس شرعی

Feb 01, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی کے زیر اہتمام استحکام پاکستان میں دینی مداراس کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں دینی جماعتوں کے قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں انکی حفاظت کریں گے۔ دینی مدارس کی وجہ سے پاکستا ن قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نزیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، میاں محمد اجمل قادری، حافظ عاکف سعید سمیت دیگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں