تمام پرائیویٹ سکولز کے بچوں کو مکمل فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

Feb 01, 2016

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اپنے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز کے بچوں کو مکمل فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے اور طالب علموں میں موت اور دہشت کی فضا کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر میں تعلیمی اداروں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ فوری طورپر بند کرے۔ 

مزیدخبریں