لاہور(خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کومیٹرو، اورنج ٹرین جیسے دیگر ناکام منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کرنے کا حساب دینا ہو گا۔ پنجاب حکومت کے پاس لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کے لئے تو 225 ارب روپے کے فنڈز ہیں لیکن جنوبی پنجاب کے لئے کچھ نہیں جس سے جنوبی پنجاب میں احساس محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے۔