ملکوال: ملت ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں‘ مسافر محفوظ رہے

ملکوال (نامہ نگار) کراچی سے آنے والی مسافر ٹرین ملت ایکسپریس کی تین بوگیاں ملکوال ریلوے سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹریک کئی گھنٹے بند رہا۔ ملت ایکسپریس مسافر ٹرین کراچی سے ملکوال آ رہی تھی کہ ملکوال ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثہ کے وقت زوردار آواز کی وجہ سے مسافر گھبرا گئے اور کئی مسافر خواتین اور بچوں نے چیخنا شروع کر دیا۔ تاہم حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریلوے ٹریک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ کے بعد ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ٹریک کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا۔
ملت ایکسپریس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...