اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 16کے افسر محمد یعقوب چودھری کی نااہلی پردو سالانہ ترقیاں روک لیں۔ گریڈ 20 کی افسر ناہید اظہر نے ایف بی آر میں چیف کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔گریڈ 20 کے افسر سید ندیم حسین رضوی نے کمشنرکارپوریٹ لاہور کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔گریڈ 18کی افسر ثناء سلیم جنجوعہ نے سیکنڈ سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا۔