کپتان بنانے یا ہٹانے کااختیارچیئرمین پی سی بی کے پاس ہے:انضمام الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کیلئے کپتان بنانے یا ہٹانے کااختیارصرف چیئرمین پی سی بی کے پاس ہے۔ جہاں ضرورت محسوس ہو ئی وہاں ٹیم میں تبدیلی کرینگے، جن کھلاڑیوں کاسٹرائیک ریٹ بہترہوگاانہیں آگے آنے کا موقع بھی دینگے۔زیادہ ترممالک میں تینوں فارمیٹ کاایک ہی کپتان ہوتاہے۔قومی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ پر عزت کیساتھ الوداع کہنا چاہیے۔ تینوں فارمیٹس کیلئے ایک ہی کپتان کافارمولا کامیاب ہے۔ ٹیم کاپوسٹ مارٹم کرنیکامطالبہ ہورہا ہے۔ اچھے سٹرائیک ریٹ والے بیٹسمین تلاش کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن