سیالکوٹ:بھارت کے پانی روکنے پر دریائے چناب میں آمد6 ہزار 864 کیوسک رہ گئی

سیالکوٹ (نامہ نگار)بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی روکے جانے کی وجہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد صرف 6864 کیوسک رہ گئی ، محکمہ آب پاشی نے کم پانی کے باوجود بند دونہروں اَپر چناب اور مرالہ راوی لنک میں پانی چھوڑ کر انہیں کھول دیا ۔ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ دریائے چناب میں55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے کئی ماہ سے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بنائے گئے بگلیہاڑ ڈیم پر روک رکھا جس کی وجہ سے دریائے چناب کاایک بہت بڑا حصہ خشک ہوچکا ہے۔ پانی کی آمد دوبارہ چالیس ہزار کیوسک سے کم ہوکر صرف چھ ہزار آٹھ سو چونسٹھ کیوسک ہوگئی ہے اور یہاں ہیڈمرالہ میں شامل ہونے والے دریائے جموں توی میں دو ہزار آٹھ سو چھیانوے کیوسک پانی اور دریائے مناور توی میں پانی کی آمد سات سو 67کیوسک پانی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...