وزیراعظم سے نامزد گورنر سندھ زبیر عمر کی ملاقات، کراچی پہنچ گئے، کل حلف اٹھائیں گے

Feb 01, 2017

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نامزد گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی اور گورنر سندھ نامزد کرنے اور اعتماد کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ زبیر عمر نے کہا وہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر مساعی کریں گے۔ وزیراعظم نے نامزد گورنر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دریں اثنا نامزد گورنر محمد زبیر عمر گزشتہ رات کراچی پہنچ گئے۔ وہ کل گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نئے گورنر سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف لیں گے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ محمد زبیر عمر کو گورنر سندھ نامزد ہونے پر مختلف ممالک سے تہنیتی پیغام موصول ہو رہے ہیں۔دریں اثنا کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ امید ہے مراد علی شاہ سے اچھی ہم آہنگی رہے گی۔ ہمیں اپنے وعدے یاد ہیں، انہیں پورے کرینگے۔

مزیدخبریں